ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جیسن رائے اور ہیلز نے دلائی انگلینڈ کو بڑی جیت

جیسن رائے اور ہیلز نے دلائی انگلینڈ کو بڑی جیت

Sun, 26 Jun 2016 12:05:32  SO Admin   S.O. News Service

برمنگھم، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جیسن رائے یلیکس ہیلز کی ناٹ آؤٹ سنچریوں کی مدد سے انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں کل یہاں سری لنکا کو دس وکٹ سے کراری شکست دی۔انگلینڈ کے سامنے جیت کے لیے 255رن کا ہدف تھا اور اس نے 34.1اوور میں بغیر کسی نقصان کے 256رنز بنا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0سے برتری بنائی۔ٹرینٹ برج میں ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ٹائی رہا تھا۔رائے نے ناٹ آؤٹ 112رنز بنائے۔انہوں نے دو رن آؤٹ بھی کئے تھے اور اس وجہ سے انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ہیلز 133رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،ان دونوں بلے بازوں نے ون ڈے میں اپنا سب سے زیادہ اسکور بنایا،ان دونوں کی اٹوٹ شراکت انگلینڈ کی جانب سے ون ڈے میں نیا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے ریکارڈ اینڈریو اسٹراس اور جوناتھن ٹراٹ کے نام پر تھا جنہوں نے 2010میں بنگلہ دیش کے خلاف ایجبسٹن میں دوسرے وکٹ کے لئے 250رنز جوڑے تھے۔انگلینڈ کا اسکور ون ڈے میں 10وکٹ سے جیت درج کرنے والی کسی ٹیم کا سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔اس نے نیوزی لینڈ کے گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف ہرارے میں 236رنز کے ریکارڈ کو توڑا۔اس جیت سے انگلینڈ نے پہلی سپر سیریز بھی جیت لی۔سری لنکا اب باقی تین ون ڈے اور واحد ٹی 20میں اس 13-3پوائنٹس کی برتری کو پار نہیں کر پائے گا۔سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50اوور میں سات وکٹ پر 254رنز بنائے۔اس کی طرف سے اپل تھرنگا نے ناٹ آؤٹ 53، دنیش چدیمل نے 52اور کپتان انجیلو میتھیوز نے 44رنز بنائے۔


Share: